پاکستان میں چین کی طرف سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے بعد کئی غیرملکی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا شروع کردی ہے٬ سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے بڑی جانفشانی سے فیصلے کررہے ہیں٬ آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل ہونے کے بعد ناصرف غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا بلکہ ادائیگیوں کے توازن کے مسائل بھی حل ہونگے٬ آئندہ تین سال میں پاکستان کی معیشت میں پانچ فیصد کی شرح سے اضافہ کی توقع ہے٬
پاکستان کا آٹو موبائل سیکٹر بھی غیرملکی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کررہا ہے امریکی نیوز ایجنسی ’’بلوم برگ‘‘ کی رپورٹ
پیر 7 نومبر 2016 22:41
(جاری ہے)
چین نے چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کے تحت 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔
رپورٹ میں سٹاک ہوم میں قائم ادارے ’’ٹینڈرا فانڈر‘‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر متیاس مارٹنسن کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا دھارا ہی بدل دیا ہے اب پاکستانی سٹاکس 160 ملین ڈالر کے ہوچکے ہیں۔ سرمایہ کاری میں اتنی غیرملکی دلچسپی کی ایک بڑی وجہ سی پیک کے معاہدے ہیں۔ اب سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے بڑی جانفشانی سے فیصلے کررہے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ چین چھوٹے فیصلے نہیں کرتا ہے بلکہ طویل المدت حکمت عملی کے تحت قدم اٹھاتا ہے۔ چین کی سرمایہ کاری سے شروع کئے جانے والے بجلی کے نئے منصوبے پاکستان کو بجلی بحران پر قابو پانے میں معاون ثابت ہونگے اور اس بجلی سے صنعتوں می نئی سرمایہ کاری کی راہ بھی ہموار ہوگی وہ کمپنیاں جو روزمرہ خریداروں میں سرمایہ کاری کرتی ہیں انہوں نے بھی دنیا کے چھٹے سب سے بڑے آبادی والے ملک میں سرمایہ کاری شروع کردی ہے۔ ان کی نظر میں یہ سرمایہ کاری کیلئے ایک بہتر جگہ ہے۔ بلوم برگ نے یورو مانیٹر انٹرنیشنل کے اعدادوشمار کے مطابق اپنی رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران خریداروں کی طرف سے روزمرہ اشیاء پر خرچ میں 83 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے ان اعدادوشمار کی بنیاد پر یہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ آئندہ چھ سال میں پاکستانیوں نے خرچ کرنے کیلئے یہ صلاحیت دوگنا ہوجائے گی۔ اینگروں کارپوریشن کی چیف فنانشل آفیسر ناز خان کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کا جغرافیہ اور آبادی کو دیکھا جائے تو یہ ایک سرمایہ کاری کیلئے بہترین جگہ ہے ۔ آرسلک کی چیف فنانشل آفیسر پولٹ سن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نوجوان آبادی معیشت میں بہتری کا پیش خیمہ ہے اور خطے میں مارکیٹ اکنامی کا بہترین ذریعہ ہے۔ پاکستان سرمایہ کاری میں اضافے کے ایسے دائرے کی طرف بڑھ رہا ہے جو ملک کیلئے بہت سودمند ہوگا۔ ترکی کی یہ کمپنی اس ماہ 245 ملین ڈالر کی لاگت سے ڈالنس کمپنی کی خریداری کا معاہدہ مکمل کرنے والی ہے۔ یہ کمپنی اس معاہدہ کے بعد ناصرف ملک میں ڈالنس کی مصنوعات کی فروخت بڑھانے پر توجہ مرکوز کرے گی بلکہ ان کی برآمدات پر بھی خصوصی توجہ دے گی۔ آئی ایم ایف سے قرضہ کا پروگرام مکمل ہونے کے بعد پاکستان کی حکومت یہ توقع کررہی ہے آئندہ دس سال کے دوران اس کی معیشت بڑی تیزی سے فروغ پائے گی۔ آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل ہونے کے بعد ناصرف غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا بلکہ ادائیگیوں کے توازن کے مسائل بھی حل ہونگے۔ آئندہ تین سال میں پاکستان کی معیشت میں پانچ فیصد کی شرح سے اضافہ کی توقع ہے۔ پاکستان کا آٹو موبائل سیکٹر بھی غیرملکی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کررہا ہے۔ رینالٹ نے بھی پاکستان میں نیا برانڈ متعارف کرانے میں یہاں کی کمپنیوں سے مذاکرات کا آغاز کردیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
-
خواجہ سلمان رفیق کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
-
وزیراعلی ٰ پنجاب کا گجرات میں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا گجرات میں عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.