شاہ عبداللہ کے جہاز میں بیٹھ کر پاکستان سے گیا، انھیں کے پیسوں سے اپارٹمنٹ خریدا، پرویز مشرف کا انکشاف

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 7 نومبر 2016 22:00

شاہ عبداللہ کے جہاز میں بیٹھ کر پاکستان سے گیا، انھیں کے پیسوں سے اپارٹمنٹ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7نومبر۔2016ء) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ سابق سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ مرحوم نے ان کی بھائیوں کی طرح مدد کی۔ آج ان کی وجہ سے ہی میں لندن میں بیٹھا ہوں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ میں پاکستان سے سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کے جہاز میں بیٹھ کر ہی باہر گیا تھا۔

پاکستان سے آنے کے بعد میں 6 ماہ تک لندن میں اپنے ایک دوست کے گھر پر رہا۔ اسی دوران شاہ عبداللہ نے مجھ سے پوچھا کہ کہاں رہ رہے ہو؟ میں نے انھیں اس بارے میں بتایا تو انہوں نے مجھے پیسے دیے جس سے میں نے لندن میں ایک اپارٹمنٹ خریدا۔ سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ میں شاہ عبداللہ کا بہت مشکور ہوں، انہوں نے میری بھائیوں کی طرح مدد کی۔

(جاری ہے)

شاہ عبداللہ کی وجہ سے ہی آج لندن میں بیٹھا ہوں۔ پروگرام میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پرویز مشرف نے انکشاف کیا کہ مرحوم شاہ عبداللہ نے مجھے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے سربراہ رہے ہیں، اور ان کے ہمارے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں۔ مجھے اس موقع پر سمجھ نہیں آئی کہ وہ مجھ سے کیا کہنا چاہ رہے ہیں؟ میں دورے کے بعد پاکستان واپس آ گیا تو مجھے لبنان کے صدر رفیق حریری کا فون آیا کہ کنگ عبداللہ آپ سے بہت ناراض ہیں۔

انہوں نے کچھ ریکوسٹ کی لیکن آپ نے اس کا موثر جواب نہیں دیا۔ مشرف نے بتایا کہ رفیق حریری کی بات سن کر میں بہت سرپرائز ہوا۔ اس کے بعد میں سعودی عرب گیا تو کنگ عبداللہ نے اپنی بات دہرائی کہ نواز شریف ان کے دوست ہیں، وہ سعودی عرب میں رہ سکتے ہیں۔ آپ اپنا ملک جیسے چاہیں چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہ عبداللہ کی درخواست پر ہی میں نے نواز شریف کو سعودی عرب جانے کی اجازت دی۔

متعلقہ عنوان :