شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں پی ایچ ڈی کا اوپن ڈیفس سیمینارکا انعقاد

پیر 7 نومبر 2016 22:41

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے شعبہ ریاضی کے زیرِ اہتمام محقق سید باقر شاہ کی پی ایچ ڈی کا اوپن ڈیفس سیمینار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جاری کردہ اعلامیہ کث مطابق سید باقر شاہ نے اپنی پی ایچ ڈی تحقیق فائیبر اور نمیریکل سالوشن پر سرانجام دی ہے۔

اس موقع پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ یونیورسٹی میں معیاری تحقیق جاری ہے۔ شعبہ ریاضی یونیورسٹی کے سرفہرست شعبہ جات میں سے ایک ہے۔ محقق کا کام اس شعبے کو مزید تقویت پہنچائے گا۔ ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ ہم اپنے محققین کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اصولوں کی روشنی میں تحقیق کا بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہیں ٬ انہوں نے محقق کو تحقیق مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر نور احمد شیخ پرووائیس چانسلر مین کیمپس نے کہا کہ محقق کا کام حقیقی طرز پر مبنی کام ہے۔ ان کا کام اساتذہ اور طلبہ و طالبات کے لئے سود مند ثابت ہوگا۔پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر ڈین فیکلٹی آف فزیکل سائنسز نے اپنی فیکلٹی کی تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی دی اور محقق کے کام کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی سرپرستی میں یونیورسٹی میں تحقیقی صحیح سمت میں گامزن ہے۔