تعلیمی بورڈ سکھرکی جانب سے اورینٹل لینگویجز اینیوئل/کمپارٹمنٹل امتحانات 22نومبر سے شروع ہونگے

پیر 7 نومبر 2016 22:41

سکھر۔7نومبر (اے پی پی ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر اہتمام اوریئنٹل لینگویجز اینیوئل/کمپارٹمنٹل امتحانات 22نومبر2016 ء سے شروع ہو نگے۔

(جاری ہے)

تعلیمی بورڈ سکھر کے ناظم امتحانات کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق امتحانات سکھر ٬ گھوٹکی٬ اور خیرپور کے امیدواروں سے گورنمنٹ ہائی اسکول سکھر جبکہ نوشہرو فیروز کے امیدواروں سے گورنمنٹ مدرسہ ہائی اسکول نوشہرو فیروز میں لئے جائیں گے۔