جامعہ کراچی میں شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے اشتراک سے سیمینار

پیر 7 نومبر 2016 22:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) جامعہ کراچی کے شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے اشتراک سے ایک سیمینار بعنوان: ’’پام آئل کے صنعتی ٬صحت اور معاشی فائدے ‘‘ (آج ) منگل کو صبح 10:00 بجے ڈاکٹراے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر صدارت کریں گے جبکہ ملائیشیاء کے قونصل جنرل اسماعیل بن محمد مہمان خصوصی ہوں گے۔پروفیسر ڈاکٹر عابد حسنین خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے جبکہ چیئر مین شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر اسد سعید کلمات تشکراداکریں گے۔

متعلقہ عنوان :