کراچی یونیورسٹی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز سوسائٹی کے زیر اہتمام تین روزہ سالانہ کانفرنس11 نومبر سے شروع ہوگی

پیر 7 نومبر 2016 22:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن اور کراچی یونیورسٹی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز سوسائٹی کے زیر اہتمام تین روزہ سالانہ کانفرنس بعنوان: ’’ڈی پی اے ماڈل یونائیٹڈ نیشنز2016 ء‘‘ بروز جمعہ 11 نومبر سے شروع ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں ملکی اور بین الاقوامی مسائل پر فکر انگیز بحث کے بعد ان کے حل کے لئے سفارشات مرتب کی جائیں گی جو قومی اداروں اور اقوام متحدہ کو بھی ارسال کی جائیں گی ۔کانفرنس میں کشمیر میں غیر قانونی بھارتی تسلط اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مذمتی قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :