جامعہ کراچی میں شعبہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام پست قامتی ایک سماجی مسئلہ کے عنوان سے سیمینار (آج) ہوگا

پیر 7 نومبر 2016 22:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) جامعہ کراچی کے شعبہ سماجی بہبود کی چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ کے زیر اہتمام ایک سیمینار بعنوان: ’’پست قامتی ایک سماجی مسئلہ ‘‘ ( آج) منگل کو صبح 10:00 بجے ہوگا۔

(جاری ہے)

سیمینار میں 11 پست قامت افراد شرکت کریں گے اور پست قامت افراد کو درپیش آنے والے مسائل جیسا کہ بے روزگاری٬ ٹرانسپورٹ٬ شادی کا مسئلہ اور دیگر مسائل کو اجاگرکریں گے۔

متعلقہ عنوان :