Live Updates

سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیرترین کو نااہل قراردینے کے حوالے سے دائر پٹیشن کی سماعت٬ تحریک انصاف کے دونوں رہنمائوں سے جواب طلب

پیر 7 نومبر 2016 22:36

سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیرترین کو نااہل قراردینے کے حوالے ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیرترین کو نااہل قراردینے کے حوا لے سے دائر پٹیشن کی سماعت٬ دونوں سے جواب طلب٬ مزید سماعت 15 نومبرتک ملتوی کردی۔ پیرکوچیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ یادرہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حنیف عباسی نے تحریک انصاف کے رہنمائوں کیخلاف دوالگ الگ پیٹیشن دائرکرتے ہوئے موقف اپنایاہے کہ دونوں رہنماء آف شورکمپنیوں کے مالک ہیں جنہوں نے کاغذات نامزدگی میں جائیداد اورآٰف شورکمپنیوں کے حوالے سے جھوٹ بول کرسچ کوچھپایاہے اسلئے استدعا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولنے اورجائیداد چھپانے پردونوں پی ٹی آئی رہنمائوں کونااہل قراردیاجائے۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران حنیف عباسی کے وکیل ایڈووکیٹ اکرم شیخ نے پیش ہوکوعدالت کے روبرو موقف اپنایاکہ پانامالیکس میں عمران خان اورجہانگیرترین کے نام بھی شامل ہیں جبکہ تحریک انصاف کو غیرملکی فنڈز بھی ملتے رہے ہیں۔ ا نہوں نے عدالت کوبتایاکہ وہ دونوں رہنمائوں پرجرح کرناچاہتے ہیں اسلئے میرے موکل کی پیٹیشنز کو پانچ رکنی لارجربنچ کے ساتھ یکجاکرکے سناجائے۔

ان کاکہناتھاکہ عمران خان نے غیرقانونی وسائل سے پیسہ کماکر جائیداد خریدی اوربرطانیہ میں نیازی سروسزکے نام سے آف شورکمپنی بنائی۔ عمران خان رئیل اسٹیٹ میں بھی سرمایہ کاری کی اوربنی گالہ میں 300 کنال اراضی خریدی جس کاذکر الیکشن کمیشن میں جمع کردہ کاغذات نامزدگی میں نہیں کیاگیا۔ انہوں نے شاہراہ آئین پرایک لگژری فلیٹ خریداہے جس کاذکربھی کاغذات نامزدگی میں نہیں کیاگیا۔

فاضل وکیل اکرم شیخ نے جہانگیرترین کے حوالے سے عدالت کوبتایاکہ جہانگیرتر ین نی2010 ء میں 120ملین روپے جبکہ 2011ء میں 160ملین کاٹیکس بچانے کے علاوہ بینکوں سے اربوں روپے کے قرضے لے کرمعاف کروائے ہیں٬ پانامہ لیکس کے مطابق جہانگیبرترین بھی ایک آف شورکمپنی کے مالک ہیں اسلے استدعاہے کہ جہانگیر ترین کونااہل قراردے اس حلقے میں ضمنی الیکشن کرائے جائیں۔

عدالت نے دونوں پیٹیشنز کو پانچ رکنی بنچ کے روبرو پانامالیکس سے متعلقہ کیس کے ساتھ منسلک کرنے کی استدعامسترد کرتے ہوئے واضح کیاکہ اس امرکافیصلہ جواب گزاروں کی جانب سے آنے والے جوابات کاجائزہ لینے کے بعد کیاجائے گا۔ بعد ازاں عمران خان اورجہانگیرترین سے پیٹیشن میں دائرالزامات کی روشنی میں جوابات طلب کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی گئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات