نوازشریف کو پانامہ لیکس سے زیادہ ڈان لیکس سے خطرہ لاحق ہے ٬سینیٹرحافظ حمد اللہ

پیر 7 نومبر 2016 22:32

نوازشریف کو پانامہ لیکس سے زیادہ ڈان لیکس سے خطرہ لاحق ہے ٬سینیٹرحافظ ..

ْکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما وسینیٹرحافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کو پانامہ لیکس سے زیادہ ڈان لیکس سے خطرہ لاحق ہے ان کے معلومات کے مطابق حالات سے پریشان وزیراعظم جلداس بات کا اعلان کریگا کہ وہ مستعفی ہورہے ہیں اور اسحا ق ڈار کا نام وزیراعظم کیلئے پیش کررہے ہیں اس وقت نئے متوقع وزیراعظم کا مسئلہ شریف فیملی کے درمیان پھنسا ہوا ہے جبکہ وزیراعظم نوازشریف اسحاق ڈار کا متوقع وزیراعظم کے طور پر قرعہ فال نکال چکے ہیں‘یہ بات انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہی ‘انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس وقت تحریک انصاف پانامہ لیکس کھیل کر نواز شریف کی مشکلات میں اضافے کی بجائے ان میں کمی کررہے ہیں لیکن درحقیقت نواز شریف پانامہ لیکس سے زیادہ ڈان لیکس سے بہت زیادہ پریشان اور ان کو اس سے خطرات لاحق ہیں وقتی طورپر کمیشن قائم کرکے وفاقی حکومت نے اپنے کندھوں سے بوجھ کم کرنے کی کوشش کی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی حالات میں درجہ حرارت بہت جلد بڑھنے والا ہے جو اپنی لپیٹ میں وقتی طور پر پرویز رشید کو لی چکی ہے لیکن مستقبل قریب میں ان کے اثرات وزیراعظم پاکستان پر مرتب ہونگے انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف بچوں کا کھیل کھیل رہی ہے جس میں مٹی پر گھریں بنانا اور گھیرانا ان کا معمول بن چکا ہے اور وہ درحقیقت سیاست کی الف ب سے بے خبر ہے بچوں اور بچیوں کو جمع کرکے میوزیکل شونما ماحول کے نام پر حکومت گھیرانے کی منصوبہ بندی کرتے رہتے ہیں ۔