نیشنل پارٹی نے بلوچستان کے عوام کو امن اور ترقی کا تحفہ دے کر بلوچستان کی ماضی کی تاریخ کو تبدیل کردیا ہے٬ میر رحمت بلوچ

پیر 7 نومبر 2016 22:32

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) نیشنل پارٹی کے رہنماء صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ اور ایم پی اے حاجی محمد اسلام بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے بلوچستان کے عوام کو امن اور ترقی کا تحفہ دے کر بلوچستان کی ماضی کی تاریخ کو تبدیل کردیا ہے جو لوگ اپنی خود ساختہ جلا وطنی کو ختم کرکے دوبارہ اپنے گھروں کو لوٹ کر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے انھیں یہ نہیں بھولنا چائے کہ انہوں نے اپنے کردار سے بلوچستان کو جو ناقابل تلافی نقصان سے دوچار کردیا تھا جس کا خمازہ آج بھی بلوچستان کے عوام اور بلوچ قوم جھیل رہے ہیں جنہوں نے سیاست کے نام پراقتدار حاصل کرکے روزانہ بلوچ فرزندوں کی لاشیں لاپتگی قتل غارت گری خانی جنگی کے ماحول کو فروغ دے کر لوٹ مار بازار گرم کیا تھا انھیں زیب نہیں دیتا کہ بلوچ قوم اور بلوچستان کا نام استعمال کرکے دوبارہ عوام پر مسلط ہوکر اپنے سابق دور کو بلوچستان میں لاگو کریں 45 سال کے گند جو بلوچستان اور بلوچ قوم کو سیاسی شولہ بیانوں اور سیاسی فقروں نے تحفے میں فراہم کیا تھا ایسے صاف کرنا ممکن نہیں تھا مگر نیشنل پارٹی کی سیاسی قیادت نے اپنے مختصر دور میں جو سیاسی اور معاشی تبدیلی بلوچستان میں لایا ایسے تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور گرمکان میں مختلف پارٹیوں کے سیاسی کارکنوں کی نیشنل پارٹی میں شمولیت وشبود میں قاضی نواب محلہ اور عیسیٰ سندے سر میں بابو امید علی محلے کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر بڑے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پنجگور گرمکان سے بی این پی مینگل محمد یاسین بلوچ مختار احمد نصراللہ کشور آمیر منور حسین بلوچ منیر احمد بلوچ عنایت اللہ بلوچ محمد عظیم بلوچ واجی بہار جان بلوچ سراج احمد بلوچ اور بی این پی (عوای) گرمکان کراس یونٹ کے سدھیر احمد بلوچ فتح محمد بلوچ امان اللہ بلوچ قدیر احمد لوچ استاد عبدالصمد بلوچ نے اپنے پورے یونٹ کے ہمراہ اپنے اپنے پارٹیوں سے مستفیٰ ہوکر نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا شمولتی تقریب میں نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد اکبر بلوچ پروفیسر ریاض احمد بلوچ سنٹرل کمیٹی کے ممبران پھلین بلوچ خالد بلوچ میجر غلام جان بلوچ تاج بلوچ غلام جان ایڈوکیٹ قاضی رحیم جان بلوچ بھی موجود تھے صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک قومی سیاسی جماعت ہے جس کا مقصد بلوچستان کے عوام کو منظم کرکے انکے حقوق حاصل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی اپنے سیاسی کارکنوں کی بدولت اپنی اصل حدف کے قریب پہنچ گیا ہے جس ثبوت یہ ہے کہ بلوچستان کے ہر کونے دوبارہ سیاسی ورکر نیشنل پارٹی کے جھنڈے تلے جمع ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ جب نیشنل پارٹی کو مختصر مدت کیلئے بلوچستان کی حکومت دے دی گئی تو نیشنل پارٹی نے اپنی سیاسی بصرت سے بلوچستان کی خون الود ماحول کو امن اور ترقی کی راہ پر گامزن کرکے سیاسی سرگرمیاں بحال کیا بلوچستان کی 45 سالہ گند جو سیاسی شعبدہ بازوں اور شولہ بیان لیڈروں کی صورت میں بلوچستان کو تحفے میں ملی تھی ان کو صاف کرنا ممکن نہیں تھا مگر حالات واقعات اور صورتحال سمیت تبدیلی خود عوام کے سامنے ہے بلوچستان کے عوام سابقہ دور اور2013 کی بعد کے حالات کا خود ترازو میں ڈال کر دیکھ لیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچ قوم اور بلوچستان کی شناخت اور وجود کی نشانی ہے نیشنل پارٹی پر تنقید کرنے والے اس وقت کو کیوں یاد نہیں کرتے ہیں جس دن روزانہ ہر گھر سے بلوچ جونوں کی لاشیں مل رہی تھی اور تنقید کرنے والے عوام کی غیص وغصب سے اپنے عوام ورکروں کو بری حالت میں جھوڈ کر خود ساختہ جلا وطنی اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے یہ نیشنل پارٹی کی سیاسی بصرت کا نتیجہ ہے آج سیاسی شولہ بیانوں اور اقتدار کے ایونوں میں بیٹھ کر ٹیکس اور بھتہ خوروں کو دوبارہ سیاسی سرگرمی کو موقع فراہم ہوا ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے سامنے سیاسی ورکروں کی بڑی اہمیت ہے نیشنل پارٹی میں شامل ہونے والے خود کو نیشنل پارٹی کا ورکر تصور کرے نیشنل پارٹی میں رہ کر انھیں کھبی پشیمانی نہیں ہوگی نیشنل پارٹی کے ایم پی اے حاجی محمد اسلام بلوچ نے نئے شمولت اختیار کرنے والوں کو نیشنل پارٹی کی مرکزی اور ضلعی قیادت کی طرف خوش آمدید کہا انہو ںنے کہا کہ یہ نیشنل پارٹی کیلئے اعزاز کی بات ہے سیاسی ورکر جوق در جوق نیشنل پارٹی میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی وہ سیاسی جماعت ہے جنہوں نے آمریت اور بدترین مارشل الا کے دور میں خود کو عوام سے دور رہنے کے بجائے عوام کے شانہ بشانہ ہوکر ہر مشکل وقت کا مقابلہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :