وزارت داخلہ نے جھوٹی خبر کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

کمیٹی کے سر براہ جسٹس (ریٹائرڈ) عامر رضا اے خان ہوں گے

پیر 7 نومبر 2016 22:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) وزارت داخلہ نے جھوٹی خبر کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔کمیٹی کے سر براہ جسٹس (ریٹائرڈ) عامر رضا اے خان ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ممبران میں نجم سعید٬ صوبائی محتسب پنجاب٬ سید طاہر شہباز٬ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ٬ ڈاکٹر عثمان انور٬ ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب٬ آئی ایس آئی٬ ملٹری انٹیلی جنس اور آئی بی کا نمائندہ اس کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :