لاہور٬چیل کا گوشت فروخت کرنیوالے افراد کیخلاف کارروائی کیلئے سگیاں پل اور راوی پل پر ٹیم تعینات

پیر 7 نومبر 2016 22:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پراے سی(سٹی)نے چیل کا گوشت "صدقہ" کے نام پرفروخت کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے سول ڈیفنس کے اہلکاروں کو سگیاں پل اور راوی پل پرمستقل طور پر تعینات کر دیا ہے جو کہ سگیاں پل اور راوی پل پرچیل کا گوشت فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کریں گے۔