پولیس ملازمان کے ترقی کے کیسز میں التوا کسی صورت برداشت نہیںکیا جائے گا‘ آئی جی پنجاب
لاہور سے تجاوزات کے خاتمے٬ غیر نمونہ نمبر پلیٹوں اور اپلائیڈ فار گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی اورمختلف ٹریفک سگنلز اور شاہراہوں پر بھیک مانگنے والے گداگروں کے خلاف محکمہ ایکسائز٬ ایل ڈی اے اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے نمائندوںکے ساتھ مل کر بھرپور آپریشن کیا جائے ‘ مشتاق احمد سکھیرا
پیر 7 نومبر 2016 22:07
(جاری ہے)
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس٬ سہیل خان٬ ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب٬ ڈاکٹر عارف مشتاق٬ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ I-٬ اظہر حمید کھوکھر٬ڈی آئی جی آئی ٹی٬ شاہد حنیف٬ڈی آئی جی آپریشنز لاہور٬ ڈاکٹر حیدر اشرف ٬ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز پنجاب٬ بی اے ناصر٬ ڈی آئی جی ٹریفک٬ فاروق مظہر٬ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ II-٬ سلمان چوہدری اور ڈی آئی جی ویلفیئر پنجاب وسیم سیال کے علاوہ سی پی او کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
انہوں نے سی ٹی او لاہور کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن کے لئے پی سی کی جتنی نفری انہیں درکار ہو لے کر تجاوزات اور پیشہ ور گداگروں کے خاتمے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں ۔ انھوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے سپیشل سکواڈ تشکیل دیں جو صر ف یہ کام کریں اور روزانہ صبح اپنا کام اس طرح شروع کریں کہ بازاروں ٬ مارکیٹوں ٬ چوراہوں اور شاہراہوں سمیت کسی بھی جگہ ناجائز تجاوازات ٬ ریٹرھیاں ٬ پھٹے اور سٹال لگنے ہی نہ دیے جائیںتاکہ ٹریفک کے ہموار بہائو کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے ڈی آئی جی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز پنجاب ٬ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اور سٹی او لاہور کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے کے رحجان کی حوصلہ شکنی کی جائے اور اس سلسلے میں عوامی آگہی مہم شروع کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل ساز کمپنیوں سے مذاکرات کے ذریعے انہیں اس بات پر آمادہ کریں کہ وہ موٹر سائیکل کے ساتھ ساتھ ارزاں نرخوں پر شہریوں کو ہیلمٹ کی فراہمی بھی یقینی بنائیں یا موٹر سائیکل کی قیمت میں ہیلمٹ کی قیمت شامل کر کے موٹر سائیکل کے ساتھ ہیلمٹ بھی دیا جائے کیونکہ ہیلمٹ کے استعمال سے حادثہ کے دوران جانی نقصان کے امکانات کم رہ جاتے ہیں ۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف کو ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیرو اور ڈولفن فورس کی پیٹرولنگ کی موثر مانیٹرنگ کو یقینی بنانے کے ساتھ اس بات کا بھی ا نتظام کیاجائے کہ شہر کے کرائم کے گراف کو کم سے کم کرنے کے لیے شہر کے کرائم سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں ڈولفن کی بھر پور پیٹرولنگ پیک کرائم ٹائم میں ہر صورت ہوتی رہے۔ انھوں نے مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس رسپانس یونٹ ( پیرو) کی گاڑیوں اور ڈولفن سکواڈ کی موٹر سائیکلوں کی دیکھ بھال اور باقاعدگی سے انسپکشن کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور اس بات کا بھی خاص خیال رکھا جائے کہ ان گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو موبل آئل اور فلٹر کی بروقت تبدیلی کے کام میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے اور انسپکشن کے عمل کی نگرانی ڈی ایس پی سطح کا آفیسرہر پندرہ روز بعد باقاعدگی سے کرے اور بے احتیاطی اور لاپرواہی سے گاڑی یا موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ٬ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب اور سی ٹی او لاہور کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک وارڈنز کی پروموشن کے کیسسز تیار کر کے جلد از جلد ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے اور دو ہفتے کے اندر اندر وارڈنز کی ترقی کا کام مکمل کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ پولیس ملازمان کے ترقی کے کیسز میں التوا کسی صورت برداشت نہیںکیا جائے گااور جو ضلع بھی محکمانہ ترقی بورڈز یا پروموشن کمیٹی اجلاس میں بروقت ترقیوں کاعمل مکمل نہیں کرے گا اُسے اظہار ناپسندیدگی کے خطوط لکھے جائیں اور جواب طلبی بھی کی جائے گی۔ سنٹرل پولیس آفس کی سکیورٹی کو مزیدبہتر بنانے کے حوالے سے اے آئی جی ایڈمنسٹریشن کو ہدایات دیتے ہوئے مشتاق احمد سکھیرا نے کہا کہ سکیورٹی کو مزید بہتر سے بہتر کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں اور ڈی ایس پی سکیورٹی روزانہ کی بنیادپر سکیورٹی انتظامات کو خود چیک کریںاور سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ڈیوٹی کے حوالے سے بریفنگ بھی دیا کریں۔ انھوں نے مزید ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سے نوگھنٹے سے زائد ڈیوٹی قطعی نہ لی جائے اور تین گھنٹے ڈیوٹی کے بعد تین گھنٹے ریسٹ ضرور دیا جائے ۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.