کوہاٹ٬ہوائی فائرنگ کے مرتکب دس افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج

پیر 7 نومبر 2016 21:25

کوہاٹ۔07نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) کوہاٹ میں شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کے مرتکب دس افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔یہ مقدمات مختلف تھانوں میںدرج کئے گئے ہیںاور زیر حراست افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او کوہاٹ محمد صہیب اشرف کی طرف سے ضلعی پولیس کوہوائی فائرنگ کے خلاف خصوصی مہم چلانے کے حوالے سے جاری کئے گئے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے تھانہ جنگل خیل٬محمد ریاض شہید ٬لاچی اور تھانہ جرما پولیس نے اپنے علاقائی حدود میں کاروائیاں کرتے ہوئے شادی کی تقریبات پر اچانک چھاپے مارے اور ہوائی فائرنگ کرنیوالے دس افراد لیاقت علی٬عثمان٬عزیز٬عمر عرف منے ساکنان جنگل خیل٬محمد طارق سکنہ توغ پایاں٬تنویر سکنہ حیات شہید کالونی ٬میر نواز٬آصف٬دلنواز ساکنان بانڈہ فتح خان اور سید خان سکنہ جرما کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہوائی فائرنگ کے مرتکب ان افراد سے پولیس نے ناجائز اسلحہ بھی قبضے میں لیا ہے جن میں دو کلاشنکوف٬دو ریپیٹر٬چار پستول٬بارہ چارجرز اور مختلف بور کے درجنوں کارتوس شامل ہیں۔پولیس نے گرفتار افراد کو بعد ازاں مقامی عدالت کے سامنے پیش کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :