نوشہر ہ اور کوہاٹ میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا فیصلہ

کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کے سپورٹس جمنازیم سمیت دیگر سہولیات میسر ہونگی

پیر 7 نومبر 2016 21:25

پشاور۔07نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) محکمہ کھیل خیبرپختونخوا نے نوشہرہ اور کوہاٹ میں بین الاقوامی معیار کے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں کھلاڑیوں کو سویمنگ پول٬ بیڈمنٹن ہال ٬ ٹیبل ٹینس سنوکر ٬ فٹنس جیم٬ والی بال ٬ باسکٹ بال ٬ ہاسٹل ٬ جمنازیم سمیت دیگر کھیلوں کی سہولیات میسر ہونگی ٬ محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے مطابق ڈسٹرکٹ نوشہرہ میں پبی کے مقام پر27 کروڑ 20لاکھ روپے کی لاگت سے انٹرنیشنل سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا جس میں کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی مختلف گیمز کیلئے جمنازیم ٬ سوئمنگ پول٬ بیڈمنٹن ٬ ٹیبل ٹینس٬مارشل آرٹس ہال٬باکسنگ ٬ انڈور گیمز٬ واکنگ ٹریک ٬ انٹری آفس٬ بائونڈی وال٬ پارکنگ سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائے گی جبکہ کوہاٹ کے ڈی اے میں بین الاقوامی معیار کے سپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں کو سویمنگ پول ٬ بیڈمنٹن کورٹس٬ ٹیبل ٹینس٬ سنوکر٬ فٹنس جیم٬ لان ٹینس٬ والی بال٬ باسکٹ بال٬ مارشل آرٹس٬ باکسنگ رنگ ٬ ہاسٹل سمیت ہاکی ٹرف٬ انڈور گیمز کی سہولیات فراہم کیا جائے گی ۔

(جاری ہے)

کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر پر 17 کروڑ 50لاکھ روپے لاگت آئے گی ۔ محکمہ کھیل کے مطابق صوبہ میں ٹیلنٹ کو آگے لانے کیلئے مزید اقدامات اٹھائے جائینگے تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ان گرائونڈ کی تعمیر پر جلد کام کا آغاز کردیا جائے گا جبکہ صوبہ میں موجود ہ گرائونڈز کی تزئین و آرائش کیلئے پلاننگ زیر غور ہے جس پر کام جاری ہے ۔