امیرمقام کی رائیونڈ جانیوالی گاڑی حادثے میں شہداء کے گھرآمد

پیر 7 نومبر 2016 21:25

پشاور۔07نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام تبلیغی اجتماع رائیونڈجانے والی گاڑی حادثے میں شہداء کے گھرگئے اور لواحقین کیساتھ تعزیت کی۔اس موقع پرانجینئرامیرمقام نے حادثے میں شہید ہونیوالوںکی بلنددرجات کیلئے دعاکی اورزخمیوںکی عیادت بھی کی۔ انجینئر امیر مقام نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میںمصری بانڈہ نوشہرہ کے متاثرین کے دکھ دردمیںبرابرکے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرکزی حکومت کی طرف شہداء کے لواحقین اور زخمیوںکیلئے معالی معاونت کابھی اعلان کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ مصری بانڈہ آنے سے قبل مجھے وزیراعظم محمدنوازشریف نے خصوصی ہدایت کی کہ لواحقین کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی جائے۔انہوںنے مغرب کی نمازجامع مسجدمصری بانڈہ میں شہداء اورزخمیوںکے لواحقین کیساتھ اداکیا۔انہوںنے کہاکہ یہ لوگ اللہ کی راہ میںشہیدہوئے ہیںہمیں۔علاقے کے عمائدین ممبرقومی اسمبلی سراج خان٬سابقMNAحمید الحق اوردیگرنے انجینئرامیرمقام کاتہہ دل سے شکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :