جمعیت علماء اسلام کے اکابرین نے امت مسلمہ کی صحیح معنوں میں ترجمانی کی ہے‘ مولانا شجاع الملک

پیر 7 نومبر 2016 20:59

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخواہ کے جنرل سیکرٹری اورسابق رکن قومی اسمبلی مولانا شجاع الملک نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک تاریخ رکھتی ہے جمعیت علماء اسلام کے اکابرین نے امت مسلمہ کی صحیح معنوں میں ترجمانی کی ہے ۔جمعیت علماء اسلام اس وقت بھی امت مسلمہ کی ترجمانی کررہی ہے۔

وہ سوموار کو یہاں مدرسہ امدادیہ ڈب نمبر 2 میں جمعیت علماء اسلام ہزارہ ڈویژن کے امراء کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ جمعیت علماء اسلام ہزارہ ڈویژن کے امیر سابق سینیٹر مولانا سید ہدایت اللہ شاہ نے صدارت کی اورجمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ کے جنرل سیکرٹری صوبہ خیبرپختونخواہ کے سینئر نائب امیر مفتی کفایت اللہ نے اجلاس کا ایجنڈہ پیش کیا اور اجلاس میں ایبٹ آباد کے جنرل سیکرٹری شکیل جدون ٬ ہری پور کے امیر حافظ ریحان اور جنرل سیکرٹری باسط شاہ اور جمعیت علماء اسلام ضلع مانسہرہ کے سیکرٹری اطلاعات مولانا سعید عبداللہ اور کوہستان ٬ بٹگرام اور کالا ڈھاکہ کے قائدین نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا شجاع الملک نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایک عالمی اجتماع منعقد کررہی ہے جس کی تیاریاں عروج پر ہیں ۔

(جاری ہے)

2017 کو جمعیت صد سالہ عالمی اجتماع پشاور میں ہو رہا ہے جو خیبر پختونخواہ کی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کرے گا اور خیبر پختونخواہ کی سیاست کا نقشہ تبدیل کر دے گا ۔انہوںنے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے قائدین نے فیصلہ کیا ہے کہ 7-8-9اپریل 2017 کو یہ عالمی اجتماع ہوگا۔جس میں 50لاکھ لوگ شرکت کریں گے٬ امام کعبہ سمیت دیوبند اکابرین بھی شریک ہوںگے اور اکابرین دیوبند کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کریں گے۔یہ تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے

متعلقہ عنوان :