پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ نے لیڈی گارڈ ن میں داخلہ ٹکٹ ختم کر دیا

پیر 7 نومبر 2016 20:49

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ نے لیڈی گارڈ ن میں داخلہ کا ٹکٹ ختم کر دیا٬جھولوں کے ٹکٹ کم اورباغ کی خوبصورتی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔مدعی عابدحسین کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنایا۔ جسٹس قیصر رشید اور جسٹس ابراہیم خان پر مشتمل ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے چیف ایگزیکٹو کینٹ بورڈ فراست علی شاہ کی موجودگی میں فیصلہ سناتے ہوئے کینٹ بورڈ کو تاریخی لیڈی گارڈن میں داخلہ کا ٹکٹ فی الفور ختم اورباغ میں لگے درختوں اور گھاس و سبزے کی حفاظت کو یقینی بنانے کا حکم سنایا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے باغ میں بچوں کی تفریح کیلئے نصب نجی جھولوں کا ٹکٹ بھی مڈل اورلوئر کلاس کے مطابق نرخ مقرر کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں چیف ایگزیکٹو کینٹ بورڈ کو اس بات کا بھی پابند بنایا کہ کینٹ بورڈ حدود میں نصب دیگرباغات میں بھی درختوں اور گھاس و سبزہ وغیرہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے تا کہ شہری اس گھٹن کے ماحول میں باغوں میں آ کر اپنے آپ کو پر سکون سمجھ سکیں ۔ کینٹ بورڈ کی طرف سے فدا بہادرایڈووکیٹ ٬ْ وفاق کی طرف سے اورنگزیب مغل ایڈووکیٹ جبکہ پٹیشنر کی طرف سے ظفراقبال ایڈووکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی ۔