وزیراعلیٰ شہبازشریف کا معروف شاعر و ڈرامہ نگار اسلم کولسری کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 7 نومبر 2016 20:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے معروف شاعر اور ڈرامہ نگار اسلم کولسری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔