وزیراعلیٰ شہبازشریف کا سینئر صحافی ناصر مہمند کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 7 نومبر 2016 20:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سینئر صحافی ناصر مہمند کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔