وزیراعلیٰ پنجاب کا گوجرانوالہ اور تاندلیانوالہ میں2کمسن بچیوں کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعات کا سخت نوٹس

شہباز شریف نے آر پی او گوجرانوالہ اور سی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی٬ ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا حکم

پیر 7 نومبر 2016 20:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں7سالہ ایمان فاطمہ اور تاندلیانوالہ میں 8سالہ رضیہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے آر پی او گوجرانوالہ اور سی پی او فیصل آباد کو ہدایت کی ہے کہ ان واقعات میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے۔وزیر اعلیٰ نے قتل کی جانے والی بچیوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔