سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے دورہ سے پاکستان اور سلطنت بحرین کے مابین تعلقات کو نئی تقویت ملے گی ٬ْجاوید ملک
پیر 7 نومبر 2016 20:46
(جاری ہے)
پاکستانی سفیر نے پاکستان بحرین مشترکہ پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے قیام کا خیرمقدم کیا‘ گروپ کے ارکان دورہ کے دوران سپیکر سے ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی رابطوں کو مزید وسیع تر بنانے کے طریقوں پرتبادلہ خیال کریں گے۔
یہ فرینڈشپ گروپ نہ صرف دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کا موقع فراہم کرتا ہے بلکہ پاکستان بحرین کے عوام کی راہیں بھی ہموار کر رہا ہے۔ سپیکر سردار ایاز صادق کی اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کے حوالے سے پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہاکہ سردار ایاز صادق بحرین کے فرمانروا شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ٬ شہزادہ بن سلمان الخلیفہ اور ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد الخلیفہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور دونوں ممالک کے مابین مضبوط٬ برادرانہ اور وسیع تر تعلقات کے حوالے سے پاکستان کے عوم کا اعادہ کریں گے اور بحرین اور خلیجی ممالک کے تعاون کی کونسل کے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالیں گے۔ سپیکر ایاز صادق اپنے دورہ کے دوران بحرین کے وزیر داخلہ شیخ راشد الخلیفہ اوردیگر وزراء سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ جاوید ملک نے کہاکہ پاکستانی سفارتخانہ نے پاکستانی برادری کی جانب سے استقبالیہ کا بھی اہتمام کیا ہے جس سے پاکستانی برادری کو سپیکر اور ان کے ساتھ آئے وفد سے ملاقات کا بھی موقع ملے گا۔ پارلیمانی وفد میںارکان قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق٬محمد رشید٬ ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ٬ شہناز سلیم ملک ٬عائشہ سید٬سلطان محمود ہنجرہ٬ مزمل قریشی٬ فقیر شیر بلالانی اور ڈائریکٹر جنرل انور سیال شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.