فہد ملک قتل کیس میں گرفتار ملزم ہاشم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ٬ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

پیر 7 نومبر 2016 20:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر عباس نے فہد ملک قتل کیس میں گرفتار ملزم ہاشم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پولیس نے ملزم ہاشم خان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کی جائے٬ وکیل صفائی نے مخالفت کرتے ہوئے دلائل میں کہا کہ مقدمہ میں نامزد دو ملزمان پہلے ہی جیل میں ہیں مزید ریمانڈ کس لیے مانگا جارہا ہے٬ عدالت پولیس کی استدعا مسترد کرے٬ جس پر عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 17 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :