آرمی چیف کالاہورکے قریب تربیتی مرکزکادورہ،جنگی مشقوں کامعائنہ کیا۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 7 نومبر 2016 20:04

آرمی چیف کالاہورکے قریب تربیتی مرکزکادورہ،جنگی مشقوں کامعائنہ کیا۔آئی ..

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 نومبر2016ء) :آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لاہورکے قریب فیلڈایریا کا دورہ کیا،جہاں پرآرمی چیف نے جنگی مشقوں کا معائنہ کیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو فیلڈایریاکے دورہ کے دوران جنگی مشقوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

جنرل راحیل شریف نے فوجی مشقوں میں مصروف فوجی جوانوں سے ملاقات کی اور مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں کی صلاحیتوں کو سراہا،آرمی چیف نے جوانوں کی حربی صلاحیتوں،تربیت کے معیاراور بلندعزم کی تعریف بھی کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف کھاریاں پہنچ گئے، رات جوانوں کے ساتھ گزاریں گے۔جہاں جنرل راحیل شریف رات اور صبح سویرے ہونے والی جندگی مشقوں کا معائنہ بھی کرینگے۔آئی جی ٹریننگ لیفٹیننٹ جنرل قمرباجوہ اور کمانڈرسینٹرل کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عمردرانی بھی آرمی چیف کے ہمراہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :