افسران قوم کے خادم ہیں ٬ شہر کی بہتری اور ترقی کے لئے کردار ادا کریں٬ فرائض میں غفلت وکوتاہی برداشت نہیں کریں گے ٬میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ

پیر 7 نومبر 2016 20:44

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) میئر میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ افسران قوم کے خادم ہیں وہ شہر کی بہتری اور ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں٬ فرائض میں غفلت وکوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر اسحق مینگل٬ عبدالحق اچکزئی٬ وحید بادینی٬ بشیر احمد علی زئی٬ نورمحمد٬ عمرانہ ملک ودیگر حکام بھی موجود تھے۔

میئر کوئٹہ نے کہا ہے کہ افسران نہ صرف اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور فرض شناسی سے انجام دیں بلکہ اپنے زیرنگرانی شعبوں کو جوید خطوط پر استوار اور بہتر کرنے کے لئے بھی اقدامات کریں تاکہ شفافیت کو برقرار رکھا جاسکے۔

(جاری ہے)

آفیسران حاکم نہیں خادم بن کر کام کریں۔ شہریوں کی کارپوریشن سے جو توقعات وابستہ ہیں انہیں ٹھیس نہ پہنچائی جائے بلکہ شہر کی ترقی و بہتری کے لئے لگن ومحنت سے کام کیا جائے۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ جو سیکشن اور متعلقہ اہلکاران فرائض میں کوتاہی وسستی کا مظاہرہ کریں گے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ تمام شعبے ایمانداری سے کام کریں اور شہریوں کو شکایات کا موقع نہ دیں۔ انہوں نے مزید کہاہے کہ ترقیاتی کاموں میں ناقص اور غیر معیاری میٹریل کے استعمال کو جرم سمجھتے ہیں جس کی کسی کو قطعاً اجازت نہیں دیں گے۔ بعدازاں میئر کوئٹہ نے مجسٹریٹ کے ہمراہ شہر کے مختلف حصوں کا اچانک دورہ کیا اور تجاوزات ہٹانے کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر انہوں نے کچھ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے بھی مختلف سڑکوں کا دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :