اسلام آباد ٹیم قومی ویمن کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

پیر 7 نومبر 2016 20:16

اسلام آباد ٹیم قومی ویمن کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اویس رشید مغل نے کہا ہے کہ اسلام آباد کراٹے ٹیم قومی ویمن کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی٬ یہ چیمپئن شپ (آج) منگل سے لاہور میں شروع ہوگی جن میں چاروں صوبوں سمیت پاکستان آرمی٬ پاکستان ریلوے٬ پاکستان پولیس٬ پاکستان واپڈا٬ اسلام آباد اور فاٹا کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں٬انفرادی کومتے 45 کلوگرام٬50 کلوگرام٬55 کلوگرام٬ 61 کلوگرام٬68کلوگرام اور 68 کلوگرام سے زائد مقابلے منعقد ہونگے٬ ٹیم کومتے٬ انفرادی کاتا٬ ٹیم کاتاکیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔