پاکستان میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے‘ ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے پنجاب کے چار شہروں میں اکیڈمیز کا آغاز کرنے جا رہے ہیں‘ ظہیر عباس

پیر 7 نومبر 2016 20:16

پاکستان میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے‘ ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے پنجاب ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) آئی سی سی کے سابق صدراور ایشین بریڈ مین ظہیر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور اس کو سامنے لانے کیلئے پنجاب کے چار شہروں میں اکیڈمیز کا آغاز کرنے جا رہے ہیں اور ہر اکیڈمی سے 50بچوں کو سامنے لا کر کوالیفائیڈ کوچز کی زیر نگرانی تربیت دی جائیگی اور ان ہی میں سے کئی بچے قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی بھی کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز راولپنڈی میں ظہیر عباس سکول کرکٹ اکیڈمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پنجاب سپورٹس بورڈ کے ڈی جی ذوالفقار گھمن٬رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد حنیف ایڈوکیٹ٬کرکٹ کوچ مسعود انور٬ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسیرز شاہ منظر فرید ٬عبد الوحید بابر اور صنوبر گل سمیت کرکٹ کے کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ظہیر عباس نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے مجھے یہ ٹاسک دیا ہے کہ میں کرکٹ کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لا$ں اور ان بچوں کو معاشرے کا مفید فل شہری بنا$ں۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلے کے دوران راولپنڈی ٬ملتان ٬لاہور اور سیالکوٹ میں سکول کرکٹ اکیڈمیز کا قیام عمل میں لایا جائیگا اور ہر اکیڈمی سے 50بچوں کو سامنے لا کر کوالیفائیڈ کوچز کی زیر نگرانی تربیت دی جائیگی اور ان ہی میں سے کئی بچے قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی بھی کرینگے۔

ان بچوں کو کھیل کی تربیت کے علاوہ انگریزی زبان میں بات چیت بھی سکھائی جائیگی۔ پنجاب سپورٹس بورڈ کے ڈی جی ذوالفقار گھمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہر خالی جگہ پر کھیلوں کے گراونڈ بنائیں تاکہ نوجوان بچے منفی سرگرمیوں کی بجائے مثبت سرگرمیوں کے ذریعے اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکیں۔رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد حنیف ایڈوکیٹ نے کہا کہ محمد حنیف عباسی نے راولپنڈی میں بے شمار کرکٹ اور ہاکی گرا$نڈ بنائے ہیں جس پر اس شہر کے نوجوان ان کے مشکور ہیں جبکہ ہم مستقبل میں بھی اس سلسلے کو جاری رکھیں گے۔آخر میں ظہیر عباس نے گیند کو ہٹ لگا کر اس اکیڈمی کا باضابطہ افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :