وزیراعلیٰ پنجاب کا معروف شاعر و ڈرامہ نگار اسلم کولسری کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 7 نومبر 2016 20:16

وزیراعلیٰ پنجاب کا معروف شاعر و ڈرامہ نگار اسلم کولسری کے انتقال پر ..

لاہور۔7 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے معروف شاعر اور ڈرامہ نگار اسلم کولسری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے٬ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ
شہر میں‌ آ کر پڑھنے والے بھول گئے
کس کی ماں نے کتنا زیور بیچا تھا
اس لازوال شعر اور اس جیسے کئی لازوال اشعار کے خالق، معروف شاعر، صحافی جناب اسلم کولسری انتقال فرما گئے۔

متعلقہ عنوان :