Live Updates

پی ٹی آئی کی جدوجہد کے نتیجے میں’’سٹیٹس کو‘‘ٹوٹ رہا ہے ٬کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے‘عبدالعلیم خان

بلاول دوسروں کو چاچا کہہ کر ثابت کر رہے ہیں وہ خود ابھی تک سیاسی نابالغ اور بچہ جمورا ہیں‘صدر تحریک انصاف سنٹرل پنجاب

پیر 7 نومبر 2016 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار عدالت پر اثر انداز ہونے اور بادشاہ سلامت کو بچانے کیلئے من پسندرپورٹوں اور بوگس سروے کا سہارا لے رہے ہیں یہ وہی عناصر ہیں جو آئین اور جمہوریت کے پیچھے چھپ کر ملکی سلامتی کے اداروں پر وار کرتے ہیں اب انہیں میڈیا میں من پسند خبروں کی بجائے ثبوتوں کے ساتھ عدالت سے رجوع کرنا چاہیے تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے اور قوم جان لے کون کتنا کرپٹ ہے ۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت کے سینئیر ترجمان پرویز رشید کی قربانی کے بعد مزید خوشامدیوں نے چارج سنبھال لیا ہے جو اپنی نوکری پکی کرنے کیلئے جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ ثابت کر نے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں علم ہونا چاہیے کہ پاناما لیکس دنیا کے منجھے ہوئے 400سینئیر تحقیقاتی صحافیوں کی تحقیق اور ثابت شدہ رپورٹس ہیں جن کی بنیاد پر دیگر ملکوں نے فوری فیصلے کیے عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومتی ترجمان جھوٹ کے عالمی ریکارڈ قائم کر رہے ہیں اور سرکاری وسائل کے ذریعے ڈس انفارمیشن مہم چلائی جا رہی ہے انہوںنے کہا کہ تمام تر پراپیگنڈہ کرنے کے باوجود پی ٹی آئی کی جدوجہد کے نتیجے میں "سٹیٹس کو"ٹوٹ رہا ہے جس کا کریڈٹ صرف اور صرف عمران خان کو ہی جاتا ہے جو گذشتہ20برسوں سے ملک میں کرپشن کے خاتمے اور عوام کو بلا امتیاز انصاف کی فراہمی کیلئے ٹھوس اور مصمم ارادے کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور الطاف حسین کے بعد بلاول بھٹو نے عمران خان کو بھی چاچا کہہ کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ بچے جمورے اور سیاسی نا بالغ ہیں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو چاہیے کہ اپنے صاحبزادے کیلئے اچھے اور قابل مشیروں کا بندوبست کریں وگرنہ بلاول بھٹو کی تقریر لکھنے اور انہیں فکرے دینے والے انہیں سیاست میں آنے سے پہلے ہی سیاست سے فارغ کر دیں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات