پیٹرولیم مصنوعات پر عا ئد جی ایس ٹی میں اضا فہ 33% تک مسترد کر تے ہیں٬نعمان بدر فاروقی

پیر 7 نومبر 2016 20:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء)انڈسٹریل اینڈ بزنس فورم کے چیئر مین نعمان بدر فاروقی نے حکومت کی جانب سے پیٹرو لیم مصنوعات پر عائد جی ایس ٹی میں 16 تا 33 فیصد تک اضافے کو مسترد کر تے ہوئے اسے حکومت کی جانب سے ظالما نہ اقدام قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کاکہنا ہے کہ اس وقت عالمی سطح کی مناسبت سے اگر حکومت پیٹرول کی قیمت مقرر کر ے تو وہ مجموعی طور پر 50 روپے فی لیٹرسے زیا دہ نہیں ہو سکتی مگر حکومت نے عوام کی آنکھوں میںدھول جھونکتے ہوئے ایک طرف تو ماہ رواں کے آغا ز میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں کو بر قرار رکھنے کا اعلان کیا ہے٬ جبکہ دوسری جانب FBR کے ذریعے خاموشی سے جی ایس ٹی میں 16 تا33 فیصد اضافہ کر دیا ہے٬ انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے حکومتی مقبولیت میںکمی کا باعث بن سکتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت خود منافع خوری کے بجائے پیٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کی منا سبت سے مقرر کرے۔