کراچی آپریشن کو مزید بے رحم اور تیز کردیا ہے٬ مراد علی شاہ

پیر 7 نومبر 2016 20:02

کراچی آپریشن کو مزید بے رحم اور تیز کردیا ہے٬ مراد علی شاہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امن وامان کے حوالے سے بہت کچھ کرنا باقی ہے اسی لئے کراچی آپریشن کو بے رحم اور تیز کردیا ہے٬وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کابینہ اجلاس ہوا٬ اجلاس میں محکمہ ایکسائزکیانفراسٹرکچر کیکورٹ کیسز پر غور٬ سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی ترمیمی بل ٬ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا ترمیمی بل 2016٬ آئی بی اے سکھر انسٹیٹیوٹ یونیورسٹی میں ترقی سے متعلق امور سمیت مختلف ایجنڈوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ امن و امان خراب کرنے والوں کے لئے کوئی رعایت نہیں امن و امان کے حوالے سے خوش نہیں ہوں ابھی بھی بہت کچھ باقی ہے ہم نے کراچی آپریشن کو بے رحم اور تیز کردیا ہے کوئی بھی شخص قانون ہاتھ میں لے گا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو مل کر ہی شکست دی جاسکتی ہے٬ پولیس٬ رینجرز اور حساس ادارے سندھ حکومت کے ساتھ مل کر دہشت گردی اور فرقہ وارانہ نفرتیں پھیلانے کے خلاف زبردست اقدامات کررہے ہیں اور سب سے بڑی خوشی اور کامیابی کی بات یہ ہے کہ عوام کی مکمل حمایت اور مدد حاصل ہے۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے اجلاس میں امن و امان کے حوالے سے کابینہ اراکین کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں غیر جانبدارانہ کارروائیاں جاری ہیں کسی کوبھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی حالیہ دنوں میں اہم گرفتاریاں ہوئی ہیں جو فورسز کی غیر جانبدارانہ کارروائیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :