خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سی پیک میں کے پی کے کو نظر انداز کیخلاف رٹ پٹیشن ہائی کورٹ میں دائر

رٹ پٹیشن سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے دائر کی گئی سی پیک منصوبے کے مغربی روٹ کے حوالے سے خیبرپختونخوا کے تحفظات دور کئے جائیں اور مغربی روٹ پر ان تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنا نے کیلئے وفاقی حکومت کو ہدایات جاری کی جائیں جن کا فیصلہ وزیراعظم نے سی پیک سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس میں کیاتھا٬رٹ پٹیشن

پیر 7 نومبر 2016 20:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے میں کے پی کے کو نظر انداز کر نے پر رٹ پٹیشن پیر کے روز پشاور ہائی کورٹ میں دائر کردی گئی ‘ رٹ پٹیشن سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے دائر کی گئی ‘ پٹیشن میں سی پیک منصوبے کے مغربی روٹ کے حوالے سے خیبرپختونخوا کے تحفظات کا ذکر کرتے ہوئے عدالت عالیہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مغربی روٹ پر ان تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت کو ہدایات جاری کرے جن کا فیصلہ وزیراعظم نے سی پیک سے متعلق مذکورہ آل پارٹیز کانفرنس میں کیاتھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 28مئی کی آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں کے مطابق سی پیک منصوبے میں خیبرپختونخوا کا حصہ یقینی بنانے سے متعلق رٹ پٹیشن پیر کے روز پشاور ہائی کورٹ میں دائر کردی گئی ہے ‘ رٹ پٹیشن سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے دائر کی گئی ہے‘ پٹیشن میں سی پیک منصوبے کے مغربی روٹ کے حوالے سے خیبرپختونخوا کے تحفظات کا ذکر کرتے ہوئے عدالت عالیہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مغربی روٹ پر ان تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت کو ہدایات جاری کرے جن کا فیصلہ وزیراعظم نے سی پیک سے متعلق مذکورہ آل پارٹیز کانفرنس میں کیاتھا‘ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ وہ سی پیک منصوبے کے مخالف نہیں ہیں وہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ وفاقی حکومت سی پیک کے مغربی روٹ کے حوالے سے ان تمام وعدوں کی تکمیل کرے جو خیبرپختونخوا کے ساتھ کیے گئے ہیں‘ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کرنے کے موقع پر سپیکر خیبراسمبلی کیساتھ صوبائی اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں کا کوئی رہنما موجود نہیں تھا حالانکہ رٹ پٹیشن دائر کرنے سے قبل یہ دعویٰ کیاگیا تھا کہ صوبائی اسمبلی کی اپوزیشن جماعتیں بھی رٹ پٹیشن کی حامی ہیں۔