Live Updates

اب پی ٹی آئی کے بھاگنے کا وقت آچکا ہے۔مریم اورنگزیب

عدالت نے ثبوت مانگے توپی ٹی آئی کے وکیل نے پیش نہیں کئے،اب وقت الزامات کانہیں ثبوت پیش کرنے کاہے۔وزیرمملکت اطلاعات ونشریات کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 7 نومبر 2016 19:42

اب پی ٹی آئی کے بھاگنے کا وقت آچکا ہے۔مریم اورنگزیب

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 نومبر2016ء) :وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اب الزامات ‘ بدتہذیبی اور جھوٹ کے دن ختم ہو چکے ہیں، اب وقت الزامات کا نہیں ثبوت پیش کرنے کا ہے، عدالت نے ثبوت مانگے تو پی ٹی آئی کے وکیل نے فراہم نہیں کئے، مخالفین صرف الزامات لگاتے ہیں اب ثبوت دینے کا وقت شروع ہوچکا ہے اور پی ٹی آئی کے بھاگنے کا وقت آچکا ہے۔

پیرکو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت ہے کنٹینر نہیں ،یہاں سے کوئی نہیں بھاگ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ خط لکھ دیا تھا۔ ہمارے وکلاء نے ہر الزام کا تفصیلی جواب جمع کرادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کیس پہلے دن سے مضبوط تھا اور ہم عمران خان کے جھوٹے الزامات کا دفاع کرنے کے لئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کا احترام سب پر لازم ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاناما کیس کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے ، جھوٹ بول بول کر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں اور جب ثبوت پیش کرنے کی باری آتی ہے تو ثبوت پیش نہیں کیے جاتے۔انھوں نے میڈیا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے رپورٹنگ کریں کیو نکہ عمران خان سمیت دیگر رہنما میڈیا کے سامنے وہ بات کرتے ہیں جس کا عدالت کے اندر کوئی ذکر نہیں ہوتا اور نہ ہی اس کا حقیقت سے کوئی تعلق ہوتا ہے ۔ انھوں نے میڈیا نمائندگان سے کہا کہ عدالت عظمٰی کے ریمارکس کے حوالے سے رپورٹنگ میں ذمہ داری کا ثبوت دیا جائے۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف سرخرو ہوں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات