لاہور‘پھلوں کی پیٹیوں سے لگنے والی آگ نے د وگھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ‘3 جانورہلاک ‘ دوموٹرسائیکلیں جل کرراکھ

پیر 7 نومبر 2016 19:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) لاہور کے علاقہ بادامی باغ پھاٹک نمبرتین پرپھلوں کی پیٹیوں سے لگنے والی آگ نے د وگھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ‘تین جانورہلاک جب کہ دوموٹرسائیکلیں جل کرراکھ ہوگئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لکڑی کی پیٹیوں میں آگ کسی شخص کی جانب سے سگریٹ پھینکنے پربھڑکی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ملحقہ دوگھروں کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیاجس سیگھرکاسامان٬دوموٹرسائیکلیں جل کرراکھ جب کہ دوگائے اورایک گدھاہلاک ہوگیاکئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد ایل ڈبلیوایم سی٬ٹی ایم ایراوی ٹان٬ریسکیوڈبل ون ڈبل ٹواورسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی ٹیموں نے آگ پرقابوپایا۔