ایل پی جی ڈیلرزایسوسی ایشن نے ایل پی جی دکانوں کی بندش اور سیلرز کی پکڑ دھکڑ نہ رکنے پر ملک بھر میں ہڑتال کی دھمکی دیدی

شہر سمیت ملک بھر میں ایل پی جی کی دکانوں کی بندش کا سلسلہ جاری ہے پولیس سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر رشوت وصول کرتا ہے‘عرفان کھوکھر

پیر 7 نومبر 2016 19:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) ایل پی جی ڈیلزایسوسی ایشن نے ایل پی جی دکانوں کی بندش اور سیلرز کی پکڑ دھکڑ نہ رکنے پر 19 نومبر کو ملک بھر میں ہڑتال کی دھمکی دیدی ‘ایل پی جی ڈیلرز٬ایل پی جی بوذر ایسوسی ایشن اور عوامی رکشہ یونین بھی ہڑ تال میں شر یک ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق چیئر مین ایل پی جی ڈیلرز ایسوی ایشن عرفان کھوکھر کی زیر صدارت ایم ایم عالم روڈ پر ہونیوالے اجلاس میں صدرایل پی جی ڈیلرز عتیق خان اورچیئرمین عوامی رکشہ یونین مجید غوری سمیت ایل پی جی ڈیلرز کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

(جاری ہے)

عرفان کھوکھر نے کہا کہ شہر سمیت ملک بھر میں ایل پی جی کی دکانوں کی بندش کا سلسلہ جاری ہے پولیس سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر رشوت وصول کرتا ہے ایل پی جی ڈیلرز٬ایل پی جی بوذر ایسوسی ایشن اور عوامی رکشہ یونین کے عہدیدران نے کہا کہ حکومت کو چودہ دنوں کی مہلت دیتے ہیں۔اگرایل پی جی سیلرز کی دکانیں نہ کھلیں تو خیبر سے کراچی تک گیس کی سپلائی روک دی جائے گی اور ایل پی جی ڈیلرز ٹرانسپوٹرز اور عوامی رکشہ یونین کیساتھ ملکر گورنر ہاس کے سامنے دھرنا دیں گے۔اجلاس کے اختتام پر نو منتخب ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے حلف بھی اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :