سماجی رویوں کی تبدیلی کے بغیر معاشرے سے عدم برداشت اور انتہا پسندی کا خاتمہ نہیں کیا جا سکتا‘ خلیل طاہر سندھو

خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے پنجاب میں دیگر صوبوں کی نسبت بہتر اقدامات کئے گئے ہیں ‘ وزیر اقلیتی امور

پیر 7 نومبر 2016 19:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ سماجی رویوں کی تبدیلی کے بغیر معاشرے سے عدم برداشت اور انتہا پسندی کا خاتمہ نہیں کیا جا سکتا ٬ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے زیروٹا لرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے ٬خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے پنجاب میں دیگر صوبوں کی نسبت بہتر اقدامات کئے گئے ہیں ٬انسانی حقوق کے حوالے سے قوانین کی آگاہی فراہم کر کے لوگوں میں شعور اجاگر کیا جا رہا ہے ٬ پنجاب حکومت تمام مذاہب کے علماء کے تعاون سے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے اپنی رہائش گاہ پر آسٹریلوی ہائی کمیشن کے پولیٹیکل سیکرٹری (Mr. Lachlan Mclead) سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے کیا-ملاقات میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (Jmaes Gilbert) اور صدرفیسز پاکستان جاویدولیم نے شرکت کی - اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ٹاسک فورس برائے انسانی حقوق کا قیام عمل میں لایا ہے -خواتین بچوں٬ معذوروں اور قیدیوں سمیت پسے ہوئے طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد پر خصوصی توجہ دے رہی ہے - انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم اور روزگار کی صورتحال میں ماضی کی نسبت بہتری آئی ہی-معاشرے سے انتہا پسندی کے خاتمہ کے لئے تمام مذاہب اور مسالک کے علماء کرام اپنا کردار ادا کر رہے ہیں - خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ پنجاب میں انسانی حقوق اور غیرت کے نام قتل کے حوالے سے نئے قوانین جلد صوبائی اسمبلی میں پیش کئے جائیں گے -انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے موجودہ دور میں تاریخی سرمایہ کاری کی ہی-تعلیم٬ زراعت اور لائیو سٹاک میں آسٹریلیا عالمی سطح پر اچھی اہمیت کا حامل ہے -پنجاب حکومت کسی بھی شعبہ میں ان سے اشتراک کے لئے تیار ہے -ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اوردو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا - آخر میں پولیٹیکل سیکرٹری نے پنجاب میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے حکومت پنجاب کے اقدامات کا جائزہ لیا-

متعلقہ عنوان :