Live Updates

خان صاحب صرف الزامات لگانے سے کام نہیں چلے گا ٬ْ عدالت میں ثبوت پیش کرنے ہونگے ٬ْ مسلم لیگ (ن)

مریم نواز شریف پراپرٹی کی ٹرسٹی ہیں ٬ْ مالک نہیں ٬ْ پانا ما معاملہ سپریم کورٹ میں چلا گیا ہے ٬ْ چیئرمین تحریک انصاف اب انتشار کی سیاست چھوڑ کر شواہد پر آ جائیں ٬ْ محمد زبیر ٬ْ دانیال عزیز اور محسن شاہ نواز رانجھا کی گفتگو

پیر 7 نومبر 2016 19:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے کہاہے کہ عمران خان جلسوں میں کہتے ہیں نواز شریف رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں ٬ْخان صاحب صرف الزامات لگانے سے کام نہیں چلے گا ٬ْ عدالت میں ثبوت پیش کرنے ہونگے ٬ْ مریم نواز شریف پراپرٹی کی ٹرسٹی ہیں ٬ْ مالک نہیں ٬ْ پانا ما معاملہ سپریم کورٹ میں چلا گیا ہے ٬ْ چیئرمین تحریک انصاف اب انتشار کی سیاست چھوڑ کر شواہد پر آ جائیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت محمد زبیر ٬ْمسلم لیگ (ن)کے رہنما دانیا ل عزیز اور محسن شاہ نواز رانجھا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا دانیال عزیز نے کہاکہ عمران خان رائیونڈ جلسے میں کہتے تھے نواز شریف رنگے ہاتھوں پکڑے گئے٬ عدالت میں کہتے ہیں ہمارے پاس ثبوت نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

محمود الرشید نے 2012میں کل 24جائیدادیں گنوائی تھیں٬آج ان جائیدادوں کے ثبوت عدالت میں کیوں پیش نہ کئے گئے۔

پی ٹی آئی افضل خان کو عینی شاہد کے طور پر پیش کرتی رہی مگر آج انہوں نے جھوٹ بولنے پر عدالت سے معافی مانگ لی ہے۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ میں شواہد درکار ہوتے ہیں٬پہلے بھی ہم نے 35پنکچر کی بات سنی تھی ٬یہ کوئی غلطی نہیں ٬ ان کا طریقہ واردات ہے۔انہوں نے کہا کہ جو اپنے ذاتی معاملات میں جھوٹ بولے اس کے لئے یہ جھوٹ کوئی بڑی بات نہیں ٬ْنواز شریف کے استعفے کے لئے انہوں نے پہلے بھی جھوٹ بولا اور اب بھی بول رہے ہیں۔

پتہ نہیں یہ استعفے کے پیچھے کیوں پڑے ہوئے ہیں ٬ْ سب کو پتہ ہے کہ وزیر اعظم کا نام پاناما لیکس میں نہیں ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے لوگوں کے دلوں میں جھوٹ کی بنیاد پر نفرت پھیلائی گئی ۔مختلف چینلز میں کہا گیا کہ وزیر اعظم کی اولاد کے بیانا ت میں تضاد ہے ٬ْ حسن نواز نے 1999میں کرائے پر رہنے کی بات کی تھی۔انٹرویوز کی ویڈیو کو کاٹ کاٹ کر من گھڑت ویڈیو بنائی گئی ٬صرف الزام لگانے سے کام نہیں چلے گا٬عدالت میں ثبوت بھی پیش کرنے ہوں گے۔

محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ عمران خان ٬جہانگیر ترین کو نوٹسز جاری ہوچکے ہیں ٬ْمریم نواز شریف پراپرٹی کی ٹرسٹی ہیں مالک نہیں٬ٹرسٹی اور مالک میں فرق ہوتا ہے٬ٹرسٹی کاکام مالک کے مرنے کے بعد جائیداد کی تقسیم کا کام ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے جو پٹیشنز جمع کروائی ہیں ان کو میڈیا والے پڑھیں٬شروع دن سے وزیر اعظم کے بچوں کے پاس استحقاق ہے٬ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں وزیر مملکت محمد زبیر نے کہاکہ وزیر اعظم کے بچوں سے متعلق عدالت میں دستاویز ات جمع کروادی ہیں٬جو پہلے دن موقف تھا آج بھی وہی ہے٬بڑے بڑے پیپرز اور ثبوتوں کی باتیں کرنے والے عدالت میں کہتے ہیں کہ ہمارے پاس کچھ نہیں ہمیں وقت دیا جائے٬کہاں ہیں وہ ڈاکو منٹس انہوں نے کہا کہ ہم پر اعتماد ہیں تمام سوالات کے جوابات منگل کو عدالت میں جمع کروادیں گے٬تحریک انصاف والے عدالت میں بکری بنے بیٹھے تھے ٬ْ ایک نجی ٹی وی چینل پر بھی بار بار یہی چلایا جاتا رہا ہے کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں٬کنٹینر پر کھڑے ہوکر عمران کہتے رہے مجھے ملنے والی ٹرافی نواز شریف کو دے دی گئی ہے٬اگران میں تھوڑی سی بھی غیرت ہے تو شرمندگی کا مظاہرہ کریں٬(ن) لیگ کے پاس وہ تمام شواہد ہیں جو عدالت نے طلب کیے ہیں۔

ایک سوال پر دانیال عزیز نے کہا کہ سپریم کورٹ میں شواہد درکار ہوتے ہیں لیکن تحریک انصاف کے وکیل حامد خان کہتے ہیں کہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ۔محمد زبیر نے کہا کہ وزیراعظم کے تینوں بچوں سے متعلق موقف پر قائم ہیں ٬ْ (ن )لیگ کے پاس وہ تمام شواہد ہیں جو عدالت نے طلب کئے محمد زبیر نے کہا کہ کیس عدالت میں چلا گیا٬ چیئرمین تحریک انصاف اب انتشار کی سیاست چھوڑ کر شواہد پر آ جائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات