ہڑپہ اسٹیشن نائی والہ بنگلہ روڈ بیوپاری کو لوٹنے والے دو ڈاکوئوں کی دیہاتیوں پر فائرنگ ٬دونوں ڈاکو دھر لئے

دیہاتیوں نے ڈاکوئوں کی دھلائی کے بعد پولیس کے سپرد کر دیا

پیر 7 نومبر 2016 19:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) ہڑپہ اسٹیشن نائی والا بنگلہ روڈ9-143ایل کے قریب ڈاکوئوں نے ایک بیوپاری محمد فاروق کو لوٹ لیا بیوپاری کے شور پر دیہاتیوں نے ڈاکوئوں کو گھیرا ڈال لیا فریقین میں ایک گھنٹہ تک کھیتوں میں چھپ کر ایک دوسرے پر فائرنگ دیہاتیوں نے دو گھنٹے بعد دونوں ڈاکوئوںکو قابوکر لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا اور دونوں ڈاکوئوںنے اپنے نام عمران مانی اور ناصر ناصری بتائے پولیس کو بروقت اطلاع کے باوجود پولیس تین گھنٹے کی تاخیر سے جائے واردات پر پہنچی اور دونوں ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا ڈاکوئوں نے بیوپاری محمد فاروق سے 22سو روپے کی نقدی اور موبائل لوٹا تھا جس کا پولیس ڈیرہ رحیم نے ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

بیوپاری محمد فاروق اپنے چک 9-149ایل سے نائی والا بنگلہ آرہا تھا ۔

متعلقہ عنوان :