پولیس نے وزیر کھیل بلوچستان میر مجیب الرحمان محمد حسنی کے ڈرائیور سے چھینی گئی سرکاری گاڑی برآمد کر لی

پیر 7 نومبر 2016 19:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل میر مجیب الرحمان محمد حسنی کے ڈرائیور سے چھینی گئی سرکاری گاڑی برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی افتخار رشید اور انسپکٹر محمد رشید تھانہ نیو سریاب کے عملہ کے ہمراہ گشت پر تھے کہ جنوبی بائی پاس نزد کلی پیرولی میں ایک گاڑی ہائی لیکس ڈبل کیبن لاوارث پائی گئی انہوں نے سرکاری گاڑی کو قبضے میں لے کر تھانہ پہنچایا تو معلوم ہوا کہ مذکورہ گاڑی صوبائی وزیر میر مجیب الرحمان محمد حسنی کی تھی جو ان کے ڈرائیور سے دو سال قبل اکرم ہسپتال کے قریب سے چھینی گئی تھی اور اس کا مقدمہ سول لائن تھانہ میں 162/014بجرم 392کے تحت درج کیا گیا تھا ۔