کوئٹہ٬ قومی زبان اردوکو تمام یونیو رسٹیوں میں بطور دفتری زبان رائج کیا جائے ٬ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایت

پیر 7 نومبر 2016 19:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان بھر سرکاری و نجی یونیو رسٹی کو اردوزبان میں جاری مراسلہ میں ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے داخلہ فارم تمام قوانین ویب سائٹ اور دیگر ضروری مواد کا قومی زبان اردو میں ترجمہ کروائیں اور قومی زبان اردوکو تمام یونیو رسٹیوں میں بطور دفتری زبان رائج کیا جائے کیونکہ اس ضمن میں سپریم کورٹ آ ف پاکستان بھی واضح حکم جاری کر چکی ہے ۔

(جاری ہے)

اسلئے اب اردوں کا نفاذ آئینی تقاضابن گیا ہے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ آئین پاکستان کی روح سے اردوپاکستان کی قومی زبان ہے اور ہمارا فرض ہے کہ اردو کودفترحیثیت دلوانے کیلئے اقدامات کریں چونکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن ملک میں تعلیمی اداروں کی نگرانی کا ذمہ دار ہے لہذا تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ویب سائیٹس کااردو زبان میں ترجمہ کروائیں اور دفتری کارروائی اردو زبان میں ہی کی جائے ۔ کیونکہ اس ضمن میں سپریم کورٹ آف پاکستان بھی واضح حکم جاری کر چکی ہے ۔