کوئٹہ٬ مقابلے تمام امتحانات این ٹی ایس سمیت اردومیںلئے جائیں٬ ڈاکٹر شریف نظامی

سپریم کورٹ کے فیصلے مطابق اردو کو دفتروں عدالتوں اور دیگر کار سرکار میں ہر سطح پر نافذ کیا جائے ٬ صدرپاکستان قومی زبان تحریک

پیر 7 نومبر 2016 19:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) پاکستان قومی زبان تحریک کے صدر ڈاکٹر شریف نظامی جنرل سیکرٹری سید تاثیر مصطفی اور نائب صدر پروفیسر محمد اشرف نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ٬ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی چیف سیکرٹری سیف اللہ چٹھہ سے مطالبہ کیا ہے مقابلے تمام امتحانات این ٹی ایس سمیت اردومیںلئے جائیں اور سپریم کورٹ کے فیصلے مطابق اردو کو دفتروں عدالتوں اور دیگر کار سرکار میں ہر سطح پر نافذ کیا جائے جبکہ علاقائی زبانوں ٬ پشتون٬ بلوچی ٬براہوئی ٬ وغیرہ کو 1973کے آئین کی دفع 251( تین میں ) دیئے گئے طریقہ کار کے مطابق فروغ دیاجائے اور غیر ملکی زبانوں میں ٹیکنالوجی کو قومی زبان میں منتقل کرنے کیلئے یونیو رسٹی اور دیگر متعلقہ اداروںمیں ترجمہ ہاوس قائم کیاجائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ علامہ محمد اقبال قائداعظم محمد علی جناح او ردیگر نے قبل از آزادی اور اس کے بعد بھی اردوں کو قومی زبان قرار دیا چونکہ تمام صوبوں کے درمیان اور بعض علاقوںمیں صوبوں کے اندر بھی رابطے کی فطری زبان اردوکے سواکوئی اور نہیں اسلئے یہ استحکام پاکستان کی اہم بنیاد ہے ۔ پاکستان قومی زبان تحریک کے رہنماوں نے کہاکہ مقابلے کے امتحانات انگریزی میں ہونے کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقے کے اکثر ذہین نوجوان اعلیٰ انتظامی ملازمتوں سے محروم ہوجاتے ہیں جوکہ لاکھوں عوام اور انکی نسل پر ظلم عظیم ہے اب جبکہ سپریم کورٹ 8دسمبر 2015کو ہر سطح پر نفاذ اردو کا حکم دے چکی ہے اسلئے اردو کے نفاذ فروغ اور نفاذ کیلئے ہماری پرامن و آئینی جد وجہد میں شرکت تمام شہریوں کا فرض ہے تاکہ وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کیاجاسکے کیونکہ تاریخ انسانی میں کسی قوم نے غیر ملکی زبان میں اپنے نئی نسلوں کو تعلیم دیکر عروج حاصل نہیں کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :