Live Updates

کراچی کے حالات جان بوجھ کر خراب کیئے جارہے ہیں٬حلیم عادل شیخ

سندھ حکومت کا پرانا وطیرہ ہے جنھیں دہشت گرد کہتی ہے وقت پڑنے پر انہیں گلے بھی لگالیتی ہے ٬رہنما تحریک انصاف

پیر 7 نومبر 2016 19:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) پی ٹی آئی سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے ملیر میں ہونے والی کشیدگی پر پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی کے حالات جان بوجھ کر خراب کیئے جارہے ہیں ٬پہلے حالات خراب کروائے جاتے ہیں پھر اس پر بیان بازی شروع کردی جاتی ہے مقصد حکومت کے حساس معاملات سے توجہ ہٹانا ہوتی ہے ٬ماضی میں بھی ملک میں فرقہ واریت کی بنیاد پر کئی نسلوں کو تباہ و برباد کردیا گیا اس بار بھی کراچی کا امن شرپسندعناصر کو راس نہ آیا ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے عادل ہاوس میں ملیر سے آئے ہوئے پی ٹی آئی کے کارکنوں سے ملاقات میں کیا٬حلیم عادل شیخ نے کہاکہ کراچی میں دیرپا امن کے لیے جتنے بھی فیصلے ہوئے ان پر پانی پھیرنے والے نہ جانے کہاں سے نکل آتے ہیں پیپلزپارٹی کا وطیرہ ہے کہ وہ پہلے جن سیاسی جماعتوں کو دہشت گرد کہتی ہے انہیں ہی وقت پڑنے پر گلے سے لگالیتی ہے ٬ ہم دیکھ رہے ہیں کہ اب ایک طویل عرصہ کے بعد کراچی کو آگ اور خون میں جھونکنے کی پھر سے سازشیں شروع ہوچکی ہیں کہیں راہ گیر اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو قتل کیا جارہاہے تو کہیں کراچی کی مین شاہراہوں کو میدان جنگ بنادیا جاتاہے ٬تحریک انصاف کراچی کو ایک بار پھر سے بارود کا ڈھیر نہیں بننے دیگی ٬انہوںنے کہاکہ ملیر ہمارا گھر ہے جس کے ساتھ کراچی کے دوسرے اضلاع کی نسبت ہونے والی زیادتیاں سب سے زیادہ ہیں ۔

(جاری ہے)

اس میں کامیاب ہونے والے لوگ ملیر کے نام پر ملنے والا ترقیاتی بجٹ دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہے ہیں اور اس کے بدلے میں ملیر کو اندھیرے اور کھلے مین ہول تحفے میں دیئے گئے ۔انہوںنے کہا کہ حکومت اگر کسی مجرم کے خلاف کارروائی کا ارادہ کرے تو اس میں عام انسانوں کے ساتھ زیادتیاں نہ کرے رہاشی علاقوں میں آنسو گیس اور شیلنگ جیسے واقعات سے بچوں اور بزرگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنا کسی بھی لحاظ سے دانشمندی نہیں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات