جمرود ٬مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری رہا٬ بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد٬ پانچ مطلوب افراد گرفتار

پیر 7 نومبر 2016 19:19

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں سیکیورٹی فورسز نے دوسرے روز بھی شرچ اپریشن کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکیا ہے جبکہ پانچ مطلوب افراد کوبھی حراست میں لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سرچ اپریشن ہفتہ کے روز تختہ بیگ چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کے بعد عمل میں لایا گیا جس میں ایک خاصہ دار اہلکار شہید جبکہ ایف سی کے تین افراد زخمی ہوئے تھے خیبر رائفلز نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خیبر رائفل نے پیر کے روز اعل الصبح جمرود کے مختلف علاقوں میں کرفیو لگا کر گھر گھر سرچ اپریشن شروع کر دیا اور اس دوران فورسز نے اپریشن کے دوران بھاری مقدار میںہلکی اور بھاری اسلحہ برآمد کرلیا جس میں٬پستول ٬سینکڑوں کلاشن کوف٬اور ہزاروں کارتوس بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فورسز نے سرچ اپریشن کے دوران پانچ مطلوب افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔خیبر رائفلز اور پولیٹکل انتظامیہ جمرود نے بتایا کہ جمرود میں اپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔دریں اثنا پیر کے روز جمرود کے مختلف علاقوں میں کرفیوں کے باعث لوگ گھروں میں محسور ہو کر رہ گئے ۔ اپریشن کے دوران پولیٹیکل انتظامیہ نے جمرود باڑہ روڈ ہر قسم ٹریفک کے لئے بند رکھا واضح رہے کہ اتوار کے روز بھی جمرود کے نواحی علاقوں میں سرچ اپریشن کے دوارن 2 مطلوب افراد سمیت 21مشتبہ افراد گرفتا ر جبکہ بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برامد کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :