حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں دو انتہا پسند گروپ ملوث ہیں٬ کراچی پولیس چیف

پیر 7 نومبر 2016 19:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) کراچی پولیس چیف مشتاق مہر نے کہا ہے کہ شہر میں سنی و شیعہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے٬ حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں دو انتہا پسند گروپ ملوث ہیں۔ پیر کوکراچی پولیس آفس میں شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز واپس کرنے کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پولیس چیف کراچی مشتاق مہر نے کہا کہ سی پی ایل سی اور موبائل فون ٹریڈرز کے تعاون سے مختلف کارروائیوں کے دوران 75 موبائل فونز برآمد کیے گئے٬ شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا امانت ہیں۔

ملیر پندرہ پر جاری احتجاج کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والوں سے بات چیت جاری ہے٬ اگر گفتگو سے معاملہ حل نہیں ہوا تو طاقت کا مظاہرہ کرنے پر مجبور ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ فیصل رضا عابدی سے برآمد ہونے والے اسلحے کا لائسنس تاحال فراہم نہیں کیا گیا۔پولیس نے موبائل فون برآمدگی کا سہرا اپنے سر سجالیا تاہم ذرائع کے مطابق موبائل فونز کو فروخت کرنے کی کوشش کی گئی تھی جسے تاجروں نے ناکام بناتے ہوئے موبائل فونز سی پی ایل سی اور پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :