الائیڈ کنسلٹنٹ کراچی کے وفد کاآئی ایس او 9001:2015کے نفاذ کے سلسلے میں شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کا دورہ

پیر 7 نومبر 2016 19:18

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) الائیڈ کنسلٹنٹ کراچی کے وفد نے آئی ایس او 9001:2015کے نفاذ کے سلسلے میں شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے یونیورسٹی کے کام پر اپنے بھرپور اطمینان کا اظہار کیا اور یونیورسٹی میں تدریسی و انتظامی امور میں بہتری لانے پر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور اور اس کے شکارپور کیمپس کا آئی ایس او 9001:2015کے نفاذ کے سلسلے میں طرزِ عمل تعریف کے لائق ہے۔ ایسا طرزِ عمل سرکاری جامعات میں بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے۔ وائس چانسلر کی ٹیم جوش و جذبے کے ساتھ کام کرہی ہے۔ وفد نے وائس چانسلر سے درخواست کی کہ الائیڈ کنسلٹنٹ سے کو آرڈنیشن کیلئے یونیورسٹی کا مینجمنٹ نمائندہ مقرر کیا جائے تاکہ آئی ایس او 9001:2015کا جلد نفاذ ہوسکے۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ آئی ایس او 9001:2015کے نفاذ سے یونیورسٹی کی طرزِ حکمرانی مزید بہتر ہوگی۔ اور عوام کو بہتر سہولیات بھی میسر ہوں گی۔ ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ آئی ایس او 9001:2015سرٹیفیکیشن سے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کو بین الاقوامی جامعات کے معیار کے مطابق لانا٬ دنیا کی بہترین جامعات کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنا اور یونیورسٹی کی حکمرانی مزیدمیں بہتری لانا ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ یہ سرٹیفیکیشن کا نفاذ یونیورسٹی کے ملحقہ کالجوں میں بھی جلد کیا جائے گا اور متعلقہ کالجوں کے پرنسپل کو اس بارے میں آگاہی اور حوصلہ افزائی فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ تھوڑے عرصے میں ہی مینجمنٹ کا نمائندہ جلد مقرر کیا جائے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر نور احمد شیخ پرووائیس چانسلر مین کیمپس اور پروفیسر ڈاکٹر غلام علی ملاح سربراہ شعبہ ٹیچر ایجوکیشن نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی مدبرانہ قیادت میں ہم معیار کو بہتر بنانے اور آئی ایس او 9001:2015کے جلد نفاذ کیلئے متعلقہ کاغذات جلد کنسلٹنٹ کو فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :