جامعہ سندھ جام شورو٬اسکالر علی مردان خان کا فرسٹ پی ایچ ڈی سیمینارکل ہوگا

پیر 7 نومبر 2016 19:18

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) جامعہ سندھ جام شورو کی فیکلٹی آف نیچرل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر اختر حسین مغل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق زوالوجی شعبے کی اسکالر علی مردان خان کا فرسٹ پی ایچ ڈی سیمینارکل بدھ کو صبح 10بجے ڈین نیچرل سائنسز کے آفس میں واقع ویڈیو کانفرنس روم میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف سوشل سائنسز فیکلٹی کی ڈین پروفیسر ڈاکٹر نگینہ پروین کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عابدہ طاہرانی سندھ ڈولپمنٹ اسٹڈیز سینٹر کے اسکالر عبدالقیوم ناریجو کا فرسٹ ایم فل سیمینار جمعرات 10 نومبر 2016ء کو صبح ساڑھے دس بجے انٹرنیشنل رلیشنز شعبے کے نیلسن منڈیلا ہال میں منعقد ہوگا۔

اس موقع پر اسکالرز کے سپروائیزرز پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ جبیں عرسانی اور پروفیسر ڈاکٹر غلام علی جاریکو٬ جبکہ معاون سپروائیزرز پروفیسر ڈاکٹر نعیم طارق ناریجو اور پروفیسر ڈاکٹر عبدالرسول عباسی بھی موجود ہونگے۔ دونوں فیکلٹیز کے ڈینز کی جانب سے تمام اساتذہ اور ریسرچ اسکالرز کو سیمینارز میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :