سندھ ہائی کورٹ ٬کوئلہ کرپشن کیس میں نیب نے اپنا جواب داخل کرادیا

پیر 7 نومبر 2016 19:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ میں کوئلہ کرپشن کیس میں نیب نے اپنا جواب داخل کرادیا ہے ۔عدالت نے مقدمے کی سماعت 10دسمبر تک ملتوی کردی ہے ۔پیر کو سند ھ ہائی کورٹ میں کوئلہ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے پرنسپل سیکرٹری سہیل اکبر شاہ پیش ہوئے ۔کیس میں حید رآباد چیمبر آف کامرس کے صدر گوہراللہ گرفتار اور سہیل اکبر شاہ ضمانت پر ہیں ۔دوران سماعت نیب نے اپنا جواب عدالت میں داخل کرادیا ہے ۔ملزمان پر دو ارب روپے سے زائد کا کوئلہ بیچ کر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔

متعلقہ عنوان :