شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزمان کیخلاف محکمہ اطلاعات میں کرپشن سے متعلق ریفرنس ٬تفتیشی آفیسر کو پیش ہونے کا حکم

پیر 7 نومبر 2016 19:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) کراچی احتساب عدالت میں شرجیل انعام میمن اور دیگر ملزمان کیخلاف محکمہ اطلاعات کے لئے کمپیوٹر آلات کی خریداری میں 19 کروڑ سے زائد کرپشن سے متعلق نیب ریفرنس کی سماعت عدالت نے تفتیشی آفیسر کو وضاحت کے ساتھ 17نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

کراچی احتساب عدالت میں شرجیل انعام میمن کیخلاف محکمہ اطلاعات کے لئے کمپیوٹر آلات لی خریداری میں انیس کروڑ سے زائد کرپشن کرنے سے متعلق سماعت ہوئی عدالت میں تفتیشی آفیسر کی عدم حاضری کے باعث سماعت نہ ہوسکی عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے تفتیشی آفیسر کو سترہ نومبر تک وضاحت کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی واضح رہے اس کیس میں تمام ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے جبکہ شرجیل انعام میمن مفرور ہے شریک ملزمان میں سابق سیکریٹری اطلاعات نور محمد لغاری ڈاکٹر عطا محمد پھور سمیت دیگر ملزمان شامل ہی.

متعلقہ عنوان :