سندھ ہائی کورٹ: محمد خان چاچڑ کے مقدمے میں مشتاق جہانگیری کو اسپیشل پبلک پروسیکیوٹر مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن پیش

پیر 7 نومبر 2016 19:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی کے محمد خان چاچڑ سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں محمد خان چاچڑ کے مقدمے میں مشتاق جہانگیری کو اسپیشل پبلک پروسیکیوٹر مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن پیش کردیا گیا عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی کے محمد خان چاچڑ کی درخواست ضمانت اے متعلق سماعت عدالت میں محمد خان چاچڑ کے وکیل کا کہنا تھا کہ میرے موکل کو ایک سال سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے جیل میں جبکہ محمد خان چاچڑ تین ماہ رینجرز کی بھی حراست میں رہ چکے ہے عدالت سے استدعا ہے کہ ان کی ضمانت منظور کی جائے عدالت میں محمد خان چاچڑ کے مقدمے میں مشتاق جہانگیری کو اسپیشل پبلک پروسیکیوٹر مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن پیش کیا گیا عدالت نے آئندہ سماعت پر حمد خان چاچڑ کے مقدمے میں جواب داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی واضح رہے محمد خان چاچڑ فیشر میمن کو آپرہٹیوں سوسائٹی کے ڈائریکٹر تھے اور آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی تھے محمد خان چاچڑ پر غیر قانونی اسلحہ بر آمدگی کے مقدمات درج تھے جبکہ رینجرز کے پاس دوران حراست ان کی نشاندہی پر قبرستان سے اسلحہ بر آمد کیا گیا تھا جبکہ محمد خان چاچڑ اسٹیل مل کے سابق چیئرمین سجاد علی شاہ کے قتل کیس میں بری ہوچکے ہے۔

متعلقہ عنوان :