پاکستانی درآمدکنندگان کو چینی ویزے کی سہولیات سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ‘راجہ عدیل

چین پاکستان کا ہمسایہ ملک اور اقتصادی راہداری منصوبہ میں کثیر سرمایہ کاری کررہا ہے ٬ چین کے تعاون سے ملک میں انڈسٹریل زونز اور نئی صنعتوں کے قیام سے ملک خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا‘ سینئر نائب صدر صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

پیر 7 نومبر 2016 19:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے چین کے قونصل جنرل کی جانب سے پاکستانی درآمد کنندگان کو ویزے کے حصول میں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی درآمد کنندگان کو چینی ویزے کی سہولیات سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ٬چین پاکستان کا ہمسائیہ ملک اور اقتصادی راہداری منصوبہ میں کثیر سرمایہ کاری کررہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے آئرن مارکیٹ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ راجہ عدیل نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ چین کے تعاون سے ملک میں انڈسٹریز زونز کی تعمیر اور نئی صنعتوں کے قیام سے پاکستان میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغا زہوگا اور نئی صنعتوں کے قیام سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ چینی سرمایہ کار پاکستانی معیشت میں استحکام کے معترف ہیں اور انہوںنے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران3سوارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان چین کا دیرینہ دوست ہے اور پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تجارت کے فروغ سے دونوں ممالک کی انڈسٹریز ترقی کرینگی اور پاکستان کی برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے۔

متعلقہ عنوان :